Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: خطرناک قیدی خاتون نے ساتھی قیدی کے چہرے پر گرم سالن پھینک دیا

قیدی خاتون نے اس کے چہرے پر گرم سالن پھینک دیا جسے عاصمہ بری طرح جھلس گئی
اپ ڈیٹ 26 مئ 2023 07:00pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں خطرناک قیدی خاتون نے عاصمہ نامی ساتھی قیدی پر جان لیوا حملہ کردیا۔

کوٹ لکھپت جیل میں خطرناک قیدی خاتون نے عاصمہ نامی قیدی خاتون کے چہرے پر گرم سالن پھینک دیا۔

کھانے کی تقسیم کے دوران کئے جانے والے اس حملے میں منشیات کیس میں قید عاصمہ کا چہرہ بری طرح جھلس گیا جسے فوری طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

جیل حکام نے واقعہ کی رپورٹ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو بھی بھجوا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملہ کرنے والی خاتون قیدی فاطمہ جہانگیر ذہنی مریضہ ہے، اسی وجہ سے اسے اسپیشل سیل میں رکھا گیا ہے، رپورٹ میں واقعے کے دوران ڈیوٹی پر موجود خاتون اسٹاف کو قصور وار قرار نہیں دیا گیا۔

lahore

prisoners

Jail Kot Lakhpat Lahore