Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان: چاقو کے وار، فائرنگ سے خواتین اور پولیس اہلکار ہلاک

حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے
شائع 26 مئ 2023 01:31pm
— تصویر: اے ایف پی
— تصویر: اے ایف پی

وسطی جاپان کے ایک فارم میں فائرنگ اور چاقو کے حملے کے نتیجے میں دو خواتین اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

سی این این کے مطابق ناکانو سٹی میں پولیس کو ایک فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص نے ایک خاتون کو چاقو مارا ہے۔

پولیس کے پہنچنے پر ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس سے دو پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور ناکانو شہر کی سٹی کونسل کے اسپیکر کا بیٹا ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا کی تقریر کے دوران دھماکا ہوا تھا جس کے بعد بھگدڑ مچ گئی تھی لیکن اس دوران وزیراعظم محفوظ رہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم مشرقی جاپان کے شہر واکایاما میں تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اس دوران زوردار دھماکا ہوا۔

firing incident

Japan