Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وائٹ ہاؤس پرحملہ کرنیوالا حکومت پرقبضے کیلئے بائیڈن کو قتل کرنا چاہتا تھا

ملزم کے امریکی عدالت میں انکشافات
شائع 26 مئ 2023 09:01am
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

وائٹ ہاؤس سے ٹرک ٹکرانے والا شخص امریکی صدر جوبائیڈن کو قتل کرنا چاہتا تھا عدالت میں گرفتار بھارتی نژاد ملزم نے انکشاف کردیا۔

حکام کے مطابق ملزم کا مقصد حکومت پر قبضہ کرنا تھا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ نازیوں سے متاثر ہے، کئی ماہ سے حملے کی تیاری کر رہا تھا۔

 نوجوان نے وائٹ ہاؤس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو ٹکر ماری تھی۔ تصویر: روئٹرز
نوجوان نے وائٹ ہاؤس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو ٹکر ماری تھی۔ تصویر: روئٹرز

عدالت نے بھارتی نژاد امریکی شہری پر ایک ہزار ڈالر کی پراپرٹی ضائع کرنے کا الزام عائد کردیا، گرفتار بھارتی نژاد ملزم کا تعلق ریاست میزوری سے ہے۔

یاد رہے بھارتی نژاد نوجوان 19 سالہ سائی ورشت کنڈولا نے پیر کے روز وائٹ ہاؤس کے پارک میں ٹرک سے حفاظتی رکاوٹ کو ٹکر ماری تھی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ نوجوان حفاظتی رکاوٹ کو ٹکر مارنے کے بعد نازی پرچم کے ساتھ ٹرک سے باہر آیا اور خفیہ سروس و پولیس اہلکاروں پر چینخنے لگا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے اسے گرفتار کیا۔

ایک بیان میں خفیہ سروس نے کہا کہ ڈرائیور نے پیر کی رات کو تقریباً 10 بجے وائٹ ہاؤس سے متصل لافائیٹ اسکوائر کے شمال میں نصب بیریئر سے اپنا ٹرک ٹکرایا تھا۔

Joe Biden

white house

USA