Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر میں پولیس لائن پر مسلح ملزمان کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے
شائع 26 مئ 2023 08:45am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبر میں پولیس لائن پر مسلح ملزمان کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس لائن پر مسلح ملزمان نے حملہ کر دیا، حملے کے دوران ملزمان نے شدید فائرنگ کی۔

فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے جبکہ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نواز خان اور لائن آفیسر برکت خان شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

khyber

attack

police lines

Armed suspects