Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 19 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، رپورٹ
شائع 25 مئ 2023 09:36pm
فوٹو — رائٹرز/ فائل
فوٹو — رائٹرز/ فائل

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 4 ارب 19 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔

اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر نکلنے کی وجہ سے 5 ارب 53 کروڑ ڈالر ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 73 کروڑ ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔

SBP

FOREIGN EXCHANGE RESERVES

SBP RESERVES