Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ کے میچز پاکستان کے علاوہ کس ملک میں ہوں گے

اے سی سی کے صدر جے شاہ نے یو اے ای کو میزبانی دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا
شائع 26 مئ 2023 12:08am

پاکستان ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا تاہم کچھ میچز نیوٹرل وینیو پر ہوں گئے جس کے لئے متحدہ عرب امارات حکام سرگرم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کے حکام نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے بھارت میں ملاقات کی ہے اور ایشیا کپ کی میزبانی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

جے شاہ سے ملاقات میں یو اے ای حکام نے کہا کہ ایشیا کپ کے لئے ابوظہبی، دبئی اور شارجہ بہترین ویونیوز ہیں۔ ماضی میں بی سی سی آئی کی بھی یو اے ای پہلی چوائس رہی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے ایشیا کپ کا میزبان یو اے ای کو بنانے کی تجویز پرغور شروع کردیا ہے جس کے بعد سری لنکا کے میزبانی سے آؤٹ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کا ایشیا کپ پر ہائیبرڈ ماڈل مسترد کردیا ہے۔

PCB

BCCI

ASIA CUP 2023