Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا ہندو بچے کے اغوا کا نوٹس

مغوی بچے کے ہاتھ باندھ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی
اپ ڈیٹ 25 مئ 2023 05:44pm

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کندھکوٹ سے اغوا ہونے والے ہندو بچے کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔

گزشتہ دنوں کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے مغوی ہندو بچے کے ہاتھ بندھی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا ہے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی ایم شیخ نے کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے ہندو بچے کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی کندھ کوٹ سے دو دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے سیشن جج کندھ کوٹ کو بھی 2 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مغوی ہندو بچے کے ہاتھ باندھ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی، جس میں بچے کو ہاتھ باندھ کر کھانا دینے کا منظر دکھایا گیا تھا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خبر مقامی اخبار میں شائع کی گئی تھی۔

Kidnapping for Ransom

Sindh High Court

Kidnapping Case