Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راک اینڈ رول کوئین ٹینا ٹرنر چل بسیں

ٹینا ٹرنر کو 25 بار گریمی ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا
شائع 25 مئ 2023 03:16pm
تصویر - روئٹرز
تصویر - روئٹرز

معروف امریکی راک اینڈ رول گلوکارہ ٹینا ٹرنر80 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، وہ طویل عرصے سے بیمار تھیں۔

گلوکارہ کا انتقال سوئٹزرلینڈ میں ہوا جہاں وہ اپنے گھر میں ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھیں، ٹینا ٹرنر گریمی ایوارڈ کیلئے 25 بار نامزدکی گئی تھیں۔

ٹینا ٹرنر آٹھ بار یہ ایوارڈ ملا اور تین بار لائف ٹائم گریمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ان کا آخری کنسرٹ 2009 میں انگلینڈ میں ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے میوزک کی دنیا کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

USA

Tina Turner