Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حجاج کرام طیارے میں یہ 4 چیزیں نہیں لے کرجاسکتے

عازمین کے لیے سعودی وزارت حج وعمرہ کا انتباہ
شائع 25 مئ 2023 02:23pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حجاج کرام کو فضائی سفر کے دوران 4 اشیاء اپنے ساتھ لانے سے نہ لانے کی ہدایت کردی ہے۔

پاکستان میں اتوار21 مئی 9 کو حج آپریشن کا آغاز ہونے کے بعد سے کئی پروازیں عازمین حج کو لیکر حجاز مقدس روانہ ہوچکی ہیں۔

وزرات نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کرنے والے افراد کو طیارے میں چار چیزیں لانے سے روکا گیا ہے۔

وزارت کی جانب سے نشاندہی کی جانے والی ان ممنوعہ اشیاء میں پلاسٹک کے تھیلے، پانی کی بوتلیں اور کُھلا مواد، بے ترتیب اور پیک نہ کیے گئے مواد کے علاوہ کپڑے میں لِپٹا ہوا سامان شامل ہے۔

پاکستان

Hajj 2023

Hajj Flight Operations