Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبہ نے موبائل فون چھیننے پرانتقاماً ہاسٹل میں آگ لگا دی، منیجرسمیت 19 ہلاک

جان گنوانے والوں میں تمام نابالغ تھے
شائع 25 مئ 2023 12:54pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

جنوبی امریکی مُلک گیانا میں لڑکیوں کے ہاسٹل میں آتشزدگی کے نتیجے میں منیجرسمیت 19 طالبات جان سے گئیں، پولیس نے اس واقعے کو انتظامیہ کے موبائل چھیننے پر لڑکی کی جانب سے انتقامی کارروائی قراردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آتشزدگی میں اپنی جان گنوانے والوں میں تمام نابالغ تھے۔

سرکاری اہلکار کے مطابق ہاسٹل انتظامیہ نے جب لڑکی کا موبائل فون ضبط کیا تھا تو اس نے اسی روز شام میں عمارت کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی جسے سب نے سُنا تھا۔

آتشزدگی سے جھلسنے والی کئی طالباتکو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق موبائل چھینے جانے کے بعد طالبہ رات کے وقت بیت الخلا میں گئی اور وہاں پردے پر کیڑے مار دوا چھڑک کر ماچس سے آگ لگا دی جس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

Schools

USA

Mobile