Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم ’عظمت شہداء کنونشن‘ کے دوران ماؤں کو دلاسہ دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

ویڈیومیں شہباز شریف کو اپنے آنسوصاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے
شائع 25 مئ 2023 08:51am
وزیراعظم شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے - تصویر: مسلم لیگ (ن) فیس بُک
وزیراعظم شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے - تصویر: مسلم لیگ (ن) فیس بُک

اسلام آباد میں عظمت شہداء کنونشن کے دوران وزیراعظم شہباز شریف آبدیدہ ہوگئے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والے ’عظمت شہدا کنونشن‘ میں شہدا کے ورثا کی بڑی تعداد میں شریک ہوئی۔

تقریب میں شہداء سے متعلق ڈاکیومینٹری دکھائے جانے کے دوران جذباتی اور رقت آمیز مناظر دیکھے گئے، وزیراعظم شہباز شریف بھی جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

شہداء کی مائیں پھوٹ پھوٹ کر روتی دکھائی دیں، وزیراعظم نے ان کے پاس جا کر دلاسہ دیا اور پانی پلایا، ویڈیو میں انہیں اپنے آنسو صاف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

عظمت شہداء کنونشن سے احسن اقبال، شیری رحمان، ثمر ہارون بلور اور امین الحق سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

PMLN

Shehbaz Sharif

imran khan

9 May