Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوجی تنصیبات پر حملے، کے پی میں 16 ملزمان کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے

اے ٹی سی نے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی درخواست منظور کرلی، ذرائع
شائع 24 مئ 2023 10:56pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پشاور: خیبرپختونخوا میں فوجی تنصیبات پر حملے اور قومی ہیروز کے مجسموں کی بےحرمتی میں ملوث 16 افراد کے کیسز فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔

خیبر پختونخوا میں فوجی تنصیبات اور شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کے واقعات میں ملوث 16 ملزموں کے کیسز موجودہ زمینی قوائد کے مطابق بنائی عدالتوں میں چلائے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مردان کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے کی درخواست منظور کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو مردان کے مختلف علاقوں، مالاکنڈ، دیر اور بنوں سے گرفتار کیا تھا جن پر فوجی و دیگر تنصیبات پر حملے کرنے کا الزام ہے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 16 افراد کے کیسز کو فوجی عدالتوں میں چلانے کی منظوری ملی ہے۔

ATC

KPK

Mardan

Army offices attacked