Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ، 3 سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری شہید

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
شائع 24 مئ 2023 08:02pm
فوٹو — آئی ایس پی آر
فوٹو — آئی ایس پی آر

شمالی وزیرستان کے علاقے دتا خیل میں خودکش حملے کے نتیجے میں تین سکیورٹی اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتا خیل میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی سکیورٹی اہلکاروں کے پاس اڑادی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں دو سکیورٹی فورسز کے اہلکار کے علاوہ پولیس کانسٹیبل حکیم جان اور ایک شہری شہید ہوگئے۔

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران 6 دہشت گرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا جب کہ مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

ISPR

North Waziristan

South Waziristan

suicide attack

security forces operation