Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شرپسند عناصر کو بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی، گورنر سندھ

قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی، کامران ٹیسوری
شائع 24 مئ 2023 05:59pm
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جناح ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو — اسکرین گریب
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جناح ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو — اسکرین گریب

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے لئے شرپسند عناصر کو بیرونی ایجنڈے پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔

کامران ٹیسوری نے لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا کسی نے انجانے میں یہ کام کیا، شرپسند عناصرکوبیرونی ایجنڈےپرعمل کرنے کی ترغیب دی گئی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس جلاؤ گھیراؤ میں وہی آگ اور غصہ ہے جو دشمن ملک کا ہے، 9 مئی کے واقعات منصوبہ بندی کے ذریعے کیے گئے، قوم جناح ہاؤس پر ہونے والے حملےکو کبھی بھول نہیں سکے گی۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا، شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ اور ہم سکون سے سوتے ہیں۔

lahore

kamran tessori

Jinnah House Attack