Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا لاپتہ افرد کو بازیاب کرانے کا حکم

عدالت کا چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ نوٹس
شائع 24 مئ 2023 02:55pm
سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکام کو لاپتہ افرد کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اورجسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل بینچ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

کراچی کے علاقے شادمان سے 17 مئی کولاپتہ ہونے والے فراز کی والدہ نے بتایا گزشتہ روز ایف آئی اے نے بتایا کہ فراز ان کے پاس ہے، ایف آئی اے نے نفرت انگیز سوشل میڈیا پوسٹ پر فراز کو گرفتار کیا ہے۔

عدالت نے 29 مئی کو پولیس، ایف آئی اے اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ لاپتہ کرناجرم ہے اگر کوئی الزام ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں۔

دروان سماعت وکلاء کمرہ عدالت میں پہنچ گئے اور عدالت سے کہا کہ ہڑتال ہے لہذا سماعتیں ملتوی کی جائیں۔

جس پر جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے کہا کہ فوری عدالت چھوڑ کر نہیں جائیں گے، کچھ ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کرنا ہے۔

karachi

missing person case

Sindh High Court