Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

میم کنول نےکہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے، سابق ایم پی اے کی مبینہ آڈیو
شائع 24 مئ 2023 11:46am

پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے فرح کی مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کسی خاتون کو کہہ رہی ہیں کہ میم کنول نےکہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے۔

تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فرح کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے، آڈیو میں فرح اور سبرینا نامی خاتون کو گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

پی ٹی آئی کی سابق صوبائی رکن فرح دوسری خاتون کو مبینہ آڈیو میں بتارہی ہیں، اب ”جی ایچ کیو“ پہنچنا ہے، میں بھی نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول نکلی ہوئی ہیں۔

سابق ایم پی اے فرح مبینہ آڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ فیض آباد پر آدمی جا رہے ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے، فیض آباد میں راشد حفیظ ، شفیق اور سماویہ ہے، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جارہی ہے۔

pti

pti leaders

Audio leaks

GHQ Attack