Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جے آئی ٹی نے جناح ہاؤس سمیت حساس تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات شروع کردیں

حملوں میں ملوث 1634 افراد ابھی تک انتہائی مطلوب ہیں، جے آئی ٹی حکام
شائع 23 مئ 2023 05:00pm
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

لاہور: عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس سمیت حساس تنصیبات پر حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹیز) نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بے گناہ اور گناہ گار کا تعین تفتیش کے تقاضے پورے کر کے کیا جارہا ہے۔

جے آئی ٹی حکام کے مطابق حملوں میں ملوث 1634 افراد ابھی تک انتہائی مطلوب ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں جب کہ جیوفینسنگ سے 471 افراد کی شناخت مکمل کرلی، 422 افراد سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیئے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیموں نے 688 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں 571 افراد کو جیل بھجوایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس پر حملے اور شہر کے مختلف تھانوں میں درج دیگر 9 مقدمات کی تحقیقات کے لیے جی آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

جے آئی ٹی کا سربراہ ڈی آئی جی کامران عادل کو مقرر کیا گیا ہے، جب کہ ایس ایس پی صہیب اشرف، ڈی ایس پی رضا زاہد، اے ایس پی تیمورخان اور انچارج انویسٹی گیشن محمد سرور بھی جے آئی ٹی میں شامل ہیں۔

lahore

JIT

PTI protest

9 May