Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں نیا سفیر مقرر کردیا

ایرانی دفتر خارجہ میں خلیجی امور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں
شائع 23 مئ 2023 09:09am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر
فوٹو۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر

ایران اور سعودی عرب میں تعلقات کی بحالی کے بعد ایران کی جانب سے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں نیا سفیر مقرر کردیا گیا۔

چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان سفارتی اور دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ایران نے علی رضا عنایتی کو سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق علی رضا عنایتی ایران کے وزیرخارجہ کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایران کے دفتر خارجہ میں خلیجی امور کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

علاوہ ازیں علی رضا 2014 سے 2019 تک کویت میں ایران کے سفیر رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کئی برسوں کی کشیدگی کے بعد چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

گزشتہ دنوں ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے تہران میں اپنا نیا سفیر تعینات کر دیا ہے، ایران میں سعودی عرب کا سفارت خانہ آئندہ چند روز میں کھل جائے گا۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے سفارت خانے اور قونصل خانے دوبارہ کھولنے سمیت سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے معاہدوں پر عمل درآمد پر اتفاق کیا تھا۔

Tehran

Iran

Ambassador

Iran Saudi Arabia Relations

ali reza enayati