Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کی آبادی 24 کروڑ سے کتنی زیادہ ہوگئی

پنجاب کی آبادی 12 کروڑ سے تجاوز، سندھ کی آبادی 5 کروڑ سے زیادہ ہے، ادارہ شماریات
شائع 22 مئ 2023 05:01pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

چیف ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا ہے کہ ملک کی آبادی چوبیس کروڑ پچانوے لاکھ چھیاسٹھ ہزار سات سو تینتالیس ہوگئی۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران نعیم الظفر نے موجودہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کی آبادی 12کروڑ چوہتر ہزار آٹھ سو دو ہے، سندھ میں شمار افراد کی تعداد 5 کروڑ نواسی لاکھ اکتیس ہزار نو سو سات ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ اٹھانوے لاکھ تئیس ہزار ایک سو اڑتیس ہے جبکہ بلوچستان میں شمار کیے گئے افراد 2 کروڑ انیس لاکھ ستتر ہزار چار سو چوہتر ہیں۔ اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ انسٹھ ہزار چار سو بائیس ہے۔

Census 2023

census security

Reservations census 2023