Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصر: شادی سے کچھ دیر قبل دُلہن اور والد چل بسے

انتقال کے 48 گھنٹوں بعد لڑکی کی رخصتی طے تھی
شائع 22 مئ 2023 03:44pm

مصر میں ایک شادی کی تقریب میں سوگ میں تبدیل ہوگئی جب دُلہن اوراس کے والد ٹریفک حادثے میں چل بسے۔

افسوسناک واقعہ مصرکی شرقیہ گورنری کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔ دونوں باپ بیٹی کی موت رمیس صان الحجر روڈ پرایک ٹریفک حادثے میں ہوئی۔

المناک واقعے کے صرف 48 گھنٹوں بعد ہی لڑکی کی رخصتی طے تھی اور گھرمیں دھوم دھام سے شادی کی تیاری چل رہیں تھی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حمادہ رمضان طہ الدغیدی اور ان کی جواں سال بیٹی شہد کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق لڑکی نے فرمائش کی تھی کہ وہ شادی کے لیے اپنی پسند کا عروسی لباس خریدنے کے لیے بازارجانا چاہتی ہے، اس لیے وہ اپنے والد کو ساتھ لے گئی۔

باپ نے اپنی بیٹی کی فرمائش کو رد نہیں کیا لیکن انہیں یہ معلوم نہ تھا کہ یہ ان کا آخری سفر ہوگا۔

حادثے کی رپورٹ تیار کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔

Wedding

Egypt