Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے اجراء کیخلاف درخواست مسترد

سندھ ہائیکورٹ نے خواجہ اظہار الحسن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا
شائع 22 مئ 2023 03:28pm
سندھ ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں جعلی ڈومیسائل کے اجراء کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں جعلی ڈومیسائل کے اجراء کے خلاف ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مبینہ جعلی ڈومیسائل کے اجراء کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

ایم کیو ایم کے خواجہ اظہار الحسن نے جعلی ڈومیسائل کے اجرا کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ جعلی ڈومیسائل بنا بنا کر نوکریوں کو بیچا جا رہا ہے، شہری، دیہی کوٹے پر بھی شہری کوٹے کے ساتھ بدنیتی کی جارہی ہے۔ شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر جعلی ڈومیسائل، پی آر سی بنائے جا رہے ہیں، گزشتہ دس سالوں میں ہزاروں ایسے ڈومیسائل اور پی آر سی بنائے گیے، جعلی ڈومیسائل بنانے میں ایک بنانے میں ایک مضبوط مافیا کام کر رہا ہے،سکھر میں 80، 80 ہزار میں ڈومیسائل بنائے جا رہے ہیں۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مؤقف دیا تھا کہ سندھ حکومت نے جعلی ڈومیسائل کی شکایات سننے کے لیے کمشنر اور تمام ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیز تشکیل دی ہوئی ہیں، جعلی ڈومیسائل پر شکایت کے بعد ہی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، حکومت سندھ نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے کسی کو شکایات تو اس سے رجوع کریں۔

خواجہ اظہار نے مؤقف دیا تھا کہ اس کے کئے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ڈومیسائل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیٹی بنانے کی مخالفت کی تھی۔

karachi

MQM Pakistan

Sindh High Court

khuwaja izhar ul haq

fake domicile