پشاور: پولیس کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنیوالے بچے کو حراست میں لے لیا گیا
بچہ ساتویں جماعت کا طالب علم ہے
پشاور پولیس سمیت سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے 14 برس کے بچے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پربچے نے پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے تھے جس کے بعد وہ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
پولیس کے مطابق تھانہ داودزئی پولیس نے بچے کو حراست میں لیا جس کی عمر 14 برس ہے، جوساتویں جماعت کا طالب علم ہے۔ پولیس کی جانب سے بچے کے والد والد کو تھانہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ بچہ کم عمر ہے جس کی روشنی میں اس کے والدین کو آئندہ کیلئے بچے کو محتاط رکھنے اور کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت دی ہے ساتھ بچے کو ضمانت پر رہا کردیا۔
خیبر پختونخوا
peshawar
مقبول ترین
Comments are closed on this story.