Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خفیہ طاقتوں اور ایجنٹوں نے بلوچستان کو جلانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے، سراج الحق

بقیہ زندگی بلوچستان کے مظلوم عوام کی خدمت میں گزاروں گا، امیر جماعت اسلامی
شائع 21 مئ 2023 11:18pm
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل
امیر جماعت اسلامی سراج الحق۔ فوٹو — فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ خفیہ طاقتوں اور ایجنٹوں نے بلوچستان کو جلانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

لاہور ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پاکستان اس وقت نا اہلی کی وجہ سے آگ میں جل رہا ہے، کچھ خفیہ طاقتوں اور ایجنٹوں نے پورے بلوچستان کو جلانے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بقیہ زندگی بلوچستان کے مظلوم عوام کی خدمت میں گزاروں گا، اگر پاکستان کو دو ٹکرے سے بچانا ہے تو بلوچستان کے بارے سوچنا ہوگا، یہ صوبہ معدنیات سے اتنا مالا مال ہے کہ ہمیں آئی ایم سے قرضہ لینے کی ضرورت نہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ عوام کی طاقت کے بغیر کوئی فوج کامیاب نہیں ہوسکی، ہم ڈرنے والے اور جھکنے والے نہیں، سول اداروں کے حق میں ہیں۔

بلوچستان

Jamaat e Islami

Siraj Ul Haq