Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کماتا ہے تو پورا پاکستان پھلتا پھولتا ہے، مصطفیٰ کمال

ہمارے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچا، ایم کیو ایم رہنما
شائع 21 مئ 2023 04:47pm
رہنما یام کیو ایم مصطفیٰ کمال۔ فوٹو — فائل
رہنما یام کیو ایم مصطفیٰ کمال۔ فوٹو — فائل

سابق میئر کراچی اور رہنما متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی کماتا ہے تو پورا پاکستان پھلتا پھولتا ہے۔

ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی پاکستانی معیشت کا حب ہے، ملک کی 50 فیصد برآمدات اس شہر سے جاتی ہیں اور کراچی کماتا ہے تو پورا پاکستان پھلتا پھولتا ہے۔

مردم شماری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج مشکل سے ملک میں کوئی اچھی خبر مل رہی ہے، ہم کہہ رہے ہیں مردم شماری میں ہماری گنتی پوری کرلو، اگر کراچی کی مکمل آبادی گن لی جائے تو کیا ہو جائے گا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ 98 فیصد مردم شماری مکمل ہوگئی، آج تک کراچی کی آبادی میں تقریباً 50 لاکھ لوگوں کا اضافہ ہو چکا لیکن ان لوگوں کو گنے بغیر آپ 98 فیصد مردم شماری مکمل کر چکے ہیں۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کی سلیکشن کو نہیں مانتے، ہمارے بائیکاٹ سے پیپلز پارٹی کو فائدہ پہنچا ہے۔

کے الیکٹرک کے لائسنس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جیسے ٹیلیکام کمپنی میں لوگوں کے پاس آپشن ہے، اسی طرح بجلی کے نظام میں بھی آپشن ہونا چاہئے، ایک سے زائد کمپنیوں کے پاس لائسنس ہونے سے عوام کو ہی فائدہ پہنچے گا۔

mustafa kamal

MQM Pakistan

Census 2023