Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی سلیکشن کمیٹی میں 3 شخصیات کی نامزدگیاں

کمیٹی قومی ٹیم کے علاوہ پاکستان شاہینز اور قومی انڈر19ٹیم کا انتخاب کرے گی
شائع 21 مئ 2023 02:47pm

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں 3 سابق کرکٹرز کو شامل کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں 3 افراد کی نامزدگی کردی ہے، جس میں دو غیر ملکی اور ایک پاکستان شخصیت شامل ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید ہوں گے، اور دیگر ارکان میں مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈ برن شامل ہیں، جب کہ حسن چیمہ سلیکشن کمیٹی سیکرٹری اور مینجر اینالیٹکس ہوں گے۔

نئی سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے علاوہ پاکستان شاہینز اور قومی انڈر19ٹیم کا انتخاب کرے گی، اور اس کمیٹی کا پہلا ٹاسک فاسٹ و اسپن باولرز کے کیمپس کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کرنا ہے، یہ کیمپس اگلے ماہ لاہور میں لگائے جائیں گے۔

کمیٹی آنے والی سیریز اور بینچ اسٹرینتھ کےعلاوہ کھلاڑیوں کی بہتری کے لئے کے لئے اسٹریٹیجیز بنائے گی۔

PCB

Pakistan Cricket Board

pakistani crickters

Najam Sethi