Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سُوڈان: 7 روز کیلئے جنگ بندی کا معاہدہ ہوگیا، دونوں فریقین کے معاہدے پر دستخط

اس سے پہلے ہونیوالا معاہدہ چند گھنٹے بھی نہیں چل سکا تھا
شائع 21 مئ 2023 09:43am
عمان اور برطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا - تصویر:  روئٹرز/فائل
عمان اور برطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے کو نکال لیا - تصویر: روئٹرز/فائل

سُوڈان میں سات روز کے لیے جنگ بندی کا معاہدہ ہوجانے کے بعد سوڈانی فوج اور ریپڈ فورسز جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

دونوں فریقین نے سعودی شہر جدہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے خصوصی کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

کمیٹی میں امریکا، سعودی عرب، سوڈانی فوج اور ریپڈ فورسز کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ دوسرا طویل مُدتی معاہدہ ہے۔ اس سے قبل دس روزہ جنگ بندی کا معاہدہ ہوا جو چند گھنٹے بھی نہیں چل سکا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تعینات سوڈان کے سفیر صالح محمد احمد نے کہا تھا کہ سوڈان میں باغیوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک کے سفارتی مشنز پر بھی حملے کیے۔

مزید پڑھیں: سوڈان: فوج اور ریپڈ ایکشن ملیشیا میں جھڑپیں باقاعدہ جنگ میں تبدیل

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ باغیوں نے سفارتی مشنز پر حملوں کے ساتھ سفارت کاروں پر بھی حملے کیے۔ اور ترکی کے ہوائی جہاز پر بھی حملہ ہوا جو اپنے لوگوں کے انخلاف میں مصروف تھا۔

Saudi Arabia

Sudan