عمران خان کا 23 مئی کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ
190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں پیش ہونے کے لئے نیب راولپنڈی کو خط لکھا دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 مئی کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔
قومی احتساب بیورو کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو این سی اے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں تحقیقات کیلئے 22 مئی کو حاضری کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔
عمران خان نے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کیلئے نوٹس کا تحریری جواب بھجوا دیا ہے۔ جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 22 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے 23 مئی کو پیش ہونے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نیب سے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی انکوائری رپورٹ کی نقل بھجوانے یا وکیل کو فوری فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
NAB
corruption
politics may 20 2023
مقبول ترین
Comments are closed on this story.