Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی ملاقات

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ملاقات میں موجود نہیں تھے
اپ ڈیٹ 20 مئ 2023 03:44pm
چیف جسٹس عمر عطا بندیال
چیف جسٹس عمر عطا بندیال

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے اہم ملاقات کی ، جس میں زیر سماعت مقدمات سے متعلق بات چیت ہوئی۔

سپریم کورٹ میں ایک اور بڑی ملاقات ہوئی ہے، جس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق معزز جج صاحبان کے درمیان ملاقات 3 گھنٹے سے زائد جاری رہی جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق ملاقات میں موجود نہیں تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں زیر سماعت مقدمات اور دیگر قانونی و آئینی امور پر بات ہوئی۔

اسلام آباد

justice umer ata bandiyal

Islamabad High Court

Supreme Court of Pakistan

judges