Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک اور زرغون میں فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 4 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید

ٹانک میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید، زرغون میں چیک پوسٹ پر حملے میں 3 جوان شہید،ایک دہشت گرد ہلاک
اپ ڈیٹ 21 مئ 2023 12:17am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔ فائل

خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔ بلوچستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 جوان شہید اور ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ٹانک کے نواحی علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جو سیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے زرغون میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پوسٹ پر موجود سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد ہلاک کردیا۔

اس حوالے سے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کوئلہ کانوں سے بھتا خوری روکنے کے لیے چیک پوسٹ حال ہی میں بنائی گئی تھی۔

rawalpindi

ISPR

بلوچستان

security forces

terrorist killed

check post attack