عمران خان طبی معائنے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے زمان پارک پہنچ گئے
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان طبی معائنے کے بعد شوکت خانم اسپتال سے زمان پارک پہنچ گئے۔
عمران خان گزشتہ روز سے معدے میں تکلیف محسوس کر رہے تھے جس کے باعث انہیں شوکت خانم اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کو سخت سیکیورٹی حصار میں زمان پارک لاہور سے شوکت خانم اسپتال لایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال میں ڈاکٹروں کی جانب سے عمران خان کا 4 گھنٹے تک طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے گئے ۔
عمران خان معدے میں تکلیف کے باعث 4 گھنٹے سپتال رہے تاہم طبی معائنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی شوکت خانم اسپتال سے واپس زمان پارک پہنچ گئے۔
دوسری جانب زمان پارک میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رات گئے پی ٹی آئی کے خیمے اکھاڑ دیے، کنٹینرز اور کیمپس ہٹا دیئے گئے، پولیس کی بھاری نفری تعنیات ہے جبکہ زمان پارک سے ملحقہ سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہے۔
ادھر سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم تلاشی کے لیے گھر آئی اور فہرست تھما دی کہ یہ 8 لوگ مطلوب ہیں، انہیں ہمارے حوالے کر دو، ان کے پاس حملہ آوروں کی نہ کوئی تصویر ہے نہ ہی کوئی اور ثبوت، ہمیں ان پر بھروسہ نہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ اگر یہ ثبوت دے دیں کہ ہماری پارٹی کے لوگ ملوث ہیں تو ہم انہیں خود پکڑوا دیں گے، یہ اس کی آڑ میں پی ٹی آئی کو کرش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.