Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب مفت آٹا اسکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کا فیصلہ

چیئرمین نیب کی لاہور ریجن کو اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی شفاف تحقیقات کی ہدایت
شائع 19 مئ 2023 07:07pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب مفت آٹا اسکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا۔

نیب نے مفت آٹا اسکیم میں مبینہ کرپشن الزامات کی انکوائری کا فیصلہ کرلیا ہے اس مقصد کے لئے چیئرمین نیب نے لاہور ریجن کو معاملے کی شفاف تحقیقات کی ہدایت کردی ہے۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے فیصلہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی درخواست پر کیا گیا۔ نگراں وزیراعلیٰ نے کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوران نگراں حکومت نے وفاق کے تعاون سے مفت آٹا اسکیم شروع کی تھی۔ جس کے تحت لوگوں کو مفت آٹا فراہم کیا گیا۔ تاہم سیاستدانوں سمیت کچھ حلقوں نے مفت آٹے کی تقسیم کے دوران کرپشن الزامات عائد کیے تھے۔

NAB

Care Taker CM Punjab

free flour