Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹک ٹاک بنانیوالے طلبہ کو فیل کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا فیمیل طلبہ کے امتحانی مراکز میں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجنے کا حکم
اپ ڈیٹ 19 مئ 2023 03:42pm
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ عائشہ باوانی کے امتحانی مرکز میں امیدوار کے پیپر کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ — تصویر:  پی پی آئی
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ عائشہ باوانی کے امتحانی مرکز میں امیدوار کے پیپر کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔ — تصویر: پی پی آئی

سندھ حکومت نے بورڈز چیئرمینز کو فی میل طلبہ کے امتحانی مراکز میں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجنے کا حکم دیا ساتھ ہی ٹک ٹاک بنانیوالے طلبہ کے خلاف کارروائی اور فیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ نے میٹرک امتحانات میں بڑھتے ہوئے نقل کے رجحان پر چیئرمینز بورڈز پرسخت برہمی کا اظہارکیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر برائے یونیورسٹیز اور بورڈ اسماعیل راہو نے میٹرک بورڈز کو نقل پرکنٹرول کرنے کے لئے سخت ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بورڈ چیئرمینز اور کنٹرولرز نقل میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام امتحانی مراکزمیں ویجیلنس ٹیموں میں مزید اضافہ کیاجائے اور فی میل طلبہ کےامتحانی مراکزمیں خواتین ویجیلنس ٹیمیں بھیجی جائیں جن طلبا سے امتحان کے دوران موبائل فون برآمد ہوگی اسے فیل کردیا جائے گا۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ حیدرآباد میں امتحان کے دوران ٹک ٹک بنانے والے طلبہ کے خلاف ایکشن اوران کو فیل کیا جائے امتحانی مراکزمیں موبائل فونزاستعمال پرکارروائی کی جائے اور امتحانی مراکز پر قوائد و ضوابط پر سختی سےعمل درآمد کیا جائے۔

Sindh government

sindh

metric exam