Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی: واردات کے ارادے سے کھڑے ملزمان کیساتھ مبینہ مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد، پولیس
شائع 19 مئ 2023 08:46am
تصویر: آج نیوز/ فائل
تصویر: آج نیوز/ فائل

گھوٹکی میں تھانہ کھمبڑا پولیس کا دوران گشت دریائے سندھ کے حفاظتی بند کے قریب واردات کے ارادے سے کھڑے ملزمان کے ساتھ مقابلہ ہوا۔

پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں تین ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

بعدازاں ملزمان کی لاشیں تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردی گئیں ہیں۔ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں فرار ہونے والے ڈاکو کی لاش اس کے ساتھی اٹھا کرکچے میں فرار ہوچکے۔

پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے چوتھے ڈاکو کے بھی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے جس میں خان محمد سیلرو، بدلو کوش ، پھلو سیلرو اور زخمی ہونے کے بعد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت عارب شر کے نام سے ہوئی ہے۔

مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کا کریمنل ریکارڈ ضلع گھوٹکی کےعلاوہ ضلع کشمور اور ضلع رحیم یار خان سے بھی اکٹھا کیا جا رہا ہے۔

robbers

Sindh Police

Crime