ایشیا کپ: بنگلا دیش نے پی سی بی کی تجویز کی مخالفت کردی
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ 2023 کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت کر دی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن یو اے ای کا وینیو قبول نہیں کیونکہ وہاں گرمی بہت زیادہ ہے، کھلاڑی راضی نہیں ہیں۔
بی سی بی نے ایونٹ کے سری لنکا میں ہونے پر بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے اچھے تعلقا ت ہیں، پاکستان جانے پر بھی انکار نہیں ہے، اگر ایشیا کپ ایک ہی وینیو پر ہو تو یہ زیادہ مناسب بات ہو گی، پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے، اے سی سی اور پاکستان نے مل کر اس بارے فیصلہ کرنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر کرانے پر بات ہو گی، اے سی سی کے اہم اجلاس میں تمام تر معاملات پر بات ہو گی۔
بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کی تحریری حامی بھر سکتا ہے، بھارت کے حامی بھرنے کی صورت میں پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے بھارت جاسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.