Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصنوعی ذہانت نے لیڈی ڈیانا کی موت کے ذمہ دار دکھا دیے

ڈیانا اوران کےدوست دودی الفاید کی موت کارحادثے میں ہوئی تھی
شائع 18 مئ 2023 03:36pm
تصویر: دی ٹائمز
تصویر: دی ٹائمز

آرٹیفیشل انٹیلیجنس نے اگرچہ ابھی پاؤں پاؤں چلنا بھی نہیں سیکھا لیکن ’پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں‘ کے مصداق اس نے ابھی سے بتادیا ہے کہ مجھے ہلکا نہ لیا جائے۔

عام اسائنمنٹس اور مختلف حوالوں سے تصاویر کی تیاری کے علاوہ مصنوعی ذہانت اب یہ بھی بتائے گی کہ معروف شخصیات کے اس دنیا سے جانے کی وجہ کون لوگ تھے، ہاں یہ بعد میں دیکھا جائے گا کہ ان ’متنازع انکشافات‘ نے کیا کیا گُل کھلائے۔

حال ہی میں ایک ٹک ٹاکر کے تجسس کے جواب میں مصنوعی ذہانت کی جانب سے خاصاچونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔

کنگ چارلس کی تاج پوشی پر کمیلا کو دیکھ کر یقینناً ڈیانا کی کمی محسوس کرنے والے راوول گوتیریز نامی ٹک ٹاکر نے بتایا ہے کہ اس نے مصنوعی ذہانت 1997 میں پرنسس آف ویلزلیڈی ڈیانا اور ان کے مصری دوست عماد الدین محمد عبد المنعم الفاید (دودی الفاید) کی موت کا سبب جاننا چاہا تو جواب میں کچھ بتانے کے بجائے مصنوعی ذہانت نے 3 تصاویر شیئرکردیں۔

یہ تصاویر ڈیانا کی المناک موت لے بعد شاہی محل پرکی جانے والی تنقید اور ملکہ سمیت دیگرکو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے تناظرمیں دیکھی جاسکتی ہیں اور داد بھی دی جاسکتی ہے کہ اے آئی نے اس وقت کا عوامی ردعمل سامنے رکھ کر ڈیانا کی موت کو حادثہ تسلیم نہیں کیا (گو کہ یہ حادثہ ہی تھا ) اور ’ممکنہ ملزم‘ سامنے لا کھڑے کیے۔

مصنوعی ذہانت کی جانب سے ڈیانا کی موت کا ذمہ دار ٹھہرائی جانے والی شخصیات کی تصویر کو اطالوی جریدے فورم نے شائع کیا ہے۔

پہلی تصویرموجودہ برطانوی بادشاہ چارلس سوم یا ان کے آنجہانی والد فلپ کی شباہت رکھتی ہے،دوسری حادثے کے بعد تباہ ہونے والی گاڑی کی آخری تصویر ایک خاتون کی ہے جو ملکہ الزبتھ دوئم جیسی دکھائی دیتی ہے۔

تصویر بشکریہ: العریبیہ

ان تصاویر سے ٹک ٹاکر کو تسلی بخش جواب تو نہ ملا تاہم بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے اس جواب پرخاصی ناگواری کا اظہار کیا کہ شاہی شخصیات کو ظاہری طور پر ہی سہی لیکن اس حادثے کا ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔ یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہوئی اور دنیا بھرمیں اسے شیئرکیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈیانا اور ان کے دوست دودی الفاید کی موت 31 اگست 1997 کو فرانس کی ایک سرنگ میں کارحادثے کے نتیجے میں ہوئی تھی، حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا کیونکہ دونوں اپنا پیچھا کرنے والے پاپا رازیوں سے بچنے کی کوشش کررہے تھے۔ دودی لندن کے مہنگے و مقبول ترین اسٹور ہیرڈز کے مالک تھے۔

ڈیانا کی موت کا سبب جاننے کے خواہشمند اسی ٹک ٹاکر نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے اپنی ایک اور خواہش کو پورا کیا۔

راوول گوتیریز کی جانب سے شیئرکیا گیا کہ اگر ڈیانا آج زندہ ہوتیں تو 61 سال کی عمرمیں اپنے شوہرکی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کے دوران کیسی نظرآتیں۔

تصویر بشکریہ: ٹوئٹر

مصنوعی ذہانت کی تیار کردہ ڈیانا کی حالیہ تصویر میں انہیں وہ تاج پہنے دیکھا جاسکتا ہے جو وہ برطانوی شاہی خاندان سے وابستگی کے دوران تقریبات میں پہنتی تھیں۔

Artificial Intelligence

Lady Diana