Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادیوں پر رپورٹ مسترد کردی

پاکستانی میں اندرونی چیلنجز کا سامنا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، ترجمان
شائع 18 مئ 2023 12:10pm

پاکستان کا کہنا ہے کہ اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سےمتعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مذہبی آزادی کو تحفظ حاصل ہے، دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے واقعات پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں، پاکستان اندرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کی مذہبی آزادی سےمتعلق رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں.

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارت کاری میں بہت سے چینلز سامنے آتے ہیں، ان تمام ممالک کےساتھ ہم بات چیت اوررابطے میں ہیں، سب کو چیلنجز پر قابو پانے کی اپنی صلاحیت کا بتا رہے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کاتناسب تبدیل کرناچاہتاہے، پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی سازش کی مذمت کرتاہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آج وزیراعظم شہبازشریف کی ایرانی صدر سے ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات کےفروغ پربھی بات چیت ہوگی۔

USA

Pakistan Foreign Office