Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کا مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات درج کیے جانے کا خدشہ ہے، مؤقف
شائع 18 مئ 2023 10:09am
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مقدمات کی تفصیلات اور حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں فواد چوہدری نے اپنے وکیل ظفر اقبال منگن کے توسط سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ فواد چوہدری کے خلاف سیاسی بنیادوں پر بے بنیاد مقدمات درج کیے جانے کا خدشہ ہے، حکومت نامعلوم مقدمات بنا کر گرفتار کرنا چاہتی ہے، درخواست گزار نے اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کے رکھی یے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرے اور نامعلوم مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

pti

Lahore High Court

Fawad Chaudhary

politics may 18 2023