Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہبازشریف اور ایرانی صدر کی ملاقات کل ہوگی

وزیراعظم اورایرانی صدر2 منصوبوں کاافتتاح کریں گے
اپ ڈیٹ 17 مئ 2023 01:28pm
تصویر: تسنیم نیوزایجنسی
تصویر: تسنیم نیوزایجنسی

وزیراعظم شہبازشریف کی کل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات پاک ایران سرحدی علاقے مند پشین میں ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ایرانی صدر و زیراعظم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ملاقات میں پاک ایران تعلقات میں وسیع پیمانے پر توسیع پرمشاورت ہوگی وزیراعظم اور ایرانی صدر2 منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما 100 میگاواٹ بجلی منصوبے کاافتتاح کریں گے۔

Shehbaz Sharif

Iran