Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

کراچی میں موسم شدید گرم، خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات

شہرمیں آئندہ 24 گھنٹے بارش کا امکان نہیں
شائع 17 مئ 2023 10:24am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کراچی میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شہرمیں آئندہ 24 گھنٹے بارش کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 28.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

مزید بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 40 ڈگری تک محسوس کی جائے گی۔

شہر میں شام تک 22 کلو میٹر گیس گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چلے گی جس کے بعد گرمی کی شدت میں کمی ہوگی مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ آئندہ 24 گھنٹے بارش کا امکان نہیں ہے۔

بلوچستان کا موسم

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ ژوب ، زیارت، کوئٹہ، بارکھان، خضدار، قلات، بارکھان میں بارش کا امکان ہے۔ مزید نے بتایا کہ کوئٹہ ، خضدار اور گردونواح میں آندھی اور ساتھ بارش متوقع ہے۔

پاکستان

karachi