Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی صدر کے مذاکرات ناکام ہوجانے کے باعث ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا

امریکی صدر نے ایشیا کا دورہ مختصر کردیا
شائع 17 مئ 2023 08:41am
تصویر: ٹوئٹر/ فائل
تصویر: ٹوئٹر/ فائل

امریکی صدر جوبائیڈن کے کانگریس ارکان کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوجانے کے باعث امریکا کے ڈیفالٹ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ڈیفالٹ کے خطرات بڑھنے کی وجہ جوبائیڈن نے ایشیا کا دورہ مختصر کرنے کے ساتھ ہی جاپان کے دورے کے دوران آسٹریلیا اور پاپوانیوگئی کو شیڈول سے نکال دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ یقین ہے کہ مذاکرات کار ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے پیش رفت جاری رکھیں گے۔

ریپبلکن ٹیکس بڑھانے پر رضامند نہیں ہیں جبکہ ریپبلکن اسپیکر کیون میکارتھی کی قرض کی حد پر صدر بائیڈن سے بات جیت بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

امریکی قرض کی حد سے متعلق مذاکرات ایک گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد ختم ہوگئے۔

اسپیکر نے کہا مذاکرات کا نیا راؤنڈ جلد شروع ہوگا، ہفتے کے آخر تک ڈیل حاصل کرنا ممکن ہے۔ بائیڈن یکم جون تک قرض کی حد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Joe Biden

Japan

USA