Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی نائب وزیر داخلہ دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز دورے کے دوران وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے
شائع 16 مئ 2023 07:28pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خان نے نورخان ائیربیس پر سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران سعودی نائب وزیر داخلہ روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کریں گے، یہ منصوبہ حجاج کو آسان اور پریشانی سے پاک امیگریشن فراہم کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

سعودی نائب وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف، وفاقی وزیر برائے نارکوٹیکس کنٹرول اور آرمی چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔

Saudi Arabia

Rana Sanaullah

Deputy Interior Minister