Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کردیں

ریویو کے دوران امپائر کی جانب سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم
شائع 16 مئ 2023 01:10pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر آئی سی سی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ ٹوئٹر آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دیں۔

پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں دبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کی گئیں۔

نئی پالیسیوں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویو کے دوران امپائر کی جانب سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم کر دیا گیا اور سافٹ سگنل کے خاتمے کا اطلاق یکم جون سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

اب ٹی وی امپائر کے ریویو کے دوران امپائر سافٹ سگنل نہیں دے گا، آن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کے ساتھ مشاورت کرے گا۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں ہائی رسک انجری پوزیشن والے پلیئرز کے لیے ہیلمٹ پروٹیکشن کو لازمی قراردیا گیا، فاسٹ بولرز کا سامنا کرتے وقت بیٹرز ہیلمٹ لازمی پہنے گا جبکہ وکٹ کیپر اسٹمپس کے قریب کھڑا ہو تب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔

بیٹرز کے قریب کھڑے فیلڈر کے لیے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، فری ہٹ پر گیند اسٹمپس کو لگنے کے بعد بننے والا رن اب باقاعدہ رن شمار ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین آئی سی سی کرکٹ کمیٹی سارو گنگولی کا کہنا تھاکہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہمارے لیے بڑی ضروری ہے، کمیٹی نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ہیلمٹ پہننے کو متعدد جگہ پر لازمی قراردیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سافٹ سگنل کے خاتمے پر گزشتہ کمیٹی میٹنگ میں بھی مشاورت ہوئی تھی، کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ سافٹ سگنل غیر ضروری تھا۔

cricket

ICC

dubai

playing conditions changes

england vs ireland