Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایورسٹ سرکرنے کے 2 روزبعد پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اور اعزاز

نائلہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں
شائع 16 مئ 2023 12:59pm

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی نے منگل 16 مئی کی صبح دنیا کی چوتھی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ لوٹسے کو کامیابی سے سر کرلیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے صرف دو دن بعد سرانجام دیا۔

ماؤنٹ لوٹسے 8 ہزار 516 میٹربلند ہے جسے سر کرنے کے بعد نائلہ کیانی 8 ہزار میٹرسے بلند 6 چوٹیاں سرکرنے پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

نائلہ کی جانب سے سرکی جانے والی دیگر بلندوبالا چوٹیوں میں ایورسٹ، K2، اناپورنا، گیشربرم ون، اور گیشربرم ٹو شامل ہیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکریٹری کرارحیدری نے نائلہ کیانی کی کامیابی کا بتاتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نائلہ ماؤنٹ لوٹسے سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون اور آٹھ ہزار میٹر سے بلند چھ چوٹیاں سر کرنے والی ملک کی تیز ترین خاتون ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ نائلہ پاسانگ تیمبا شیرپا صبح 8 بجکر 13 منٹ پرماؤنٹ لوٹسے کچوٹی پر پہنچے۔ یہ چوٹی نیپال اور چین کے تبتی خطے کی سرحد پرہمالیہ سلسلے میں واقع ہے۔

اس سے قبل نائلہ نے 14 مئی کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی، انہیں 8 ہزار 91 میٹر بلند انا پورنا چوٹی سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے تاہم وہ پاکستان کی سب سے بلند اوردنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سرکرنے والی دوسری پاکستانی خاتون ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ثمینہ عظمت بیگ کو حاصل ہوا تھا۔

پاکستان

Mount Everest

NAILA KIANI

LHOTSE