عید الاضحیٰ کب منائی جائے گی
مصرکے قومی ادارہ برائے فلکیات اورجیو فزیکل ریسرچ نے فلکیاتی حساب کےلحاظ سے بتایا ہے کہ عید الضحیٰ کب ہوگی۔
ادارہ برائے فلکیات اور جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر جاد القاضی کے مطابق ان کے ادارے کی سن ریسرچ لیبارٹری کے مطابق موجودہ ہجری سال 1444ھ میں اسلامی مہینے ذی القعد کا آغٖازاگلے اتوارکو شروع ہوگا۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق یہ مہینہ 29 دن کا ہوسکتا ہے، اس صورت میں قومی امکان ہے کہ عید الاضحیٰ 27 جون کو منائی جائے گی۔
جاد القاضی کا کہنا ہے کہ ذی القعد کا چاند قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق 29 شوال جمعہ شام 5 بج کر 54 منٹ پر دیکھے جانے کا امکان ہے، یہ تاریخ عیسوی کلینڈر کے مطابق 19 مئی بنتی ہے۔ تاہم بعض عرب اوراسلامی ممالک میں غروب آفتاب کے بعد نیا ہلال پیدا نہیں ہوا ہوگا۔ کیونکہ چاند (پُرانا) مکہ المکرمہ میں غروب آفتاب سے 3 منٹ پہلے غروب ہوگا جبکہ قاہرہ میں نیا چاند غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد رہے گا۔
ادارہ برائے فلکیات اورجیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ زیادہ ترعرب اور اسلامی دارالحکومتوں اورشہروں میں، چاند اُس دن غروب آفتاب سے قبل (1 سے 18 منٹ) تک کے وقفوں کیلئے غروب ہو گا۔
Comments are closed on this story.