Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا کراچی میں رینجرز چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان

ان باپ بیٹے کو کسی نے انتشار کے لئے پلانٹ کیا تھا، آفتاب صدیقی
شائع 15 مئ 2023 06:59pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی میں احتجاج کے دوران رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹے سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

ایک ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا کہ کل ایک باپ بیٹے نے رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے کا پی ٹی آئی قیادت پر جھوٹا الزام لگایا، گرفتار باپ بیٹے کے بیان کی مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہر ضلع میں چیک کیا ان باپ بیٹوں کا تعلق پی ٹی آئی سے نہیں، لہٰذا ان باپ بیٹے کو کسی نے انتشار کے لئے پلانٹ کیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہمیشہ پرامن مظاہرے کیے، پاکستان اور اس کی املاک کا تحفظ ہمارا فرض ہے جو ہم نے ہمیشہ ادا کیا۔

آفتاب صدیقی نے کہا کہ ان باپ بیٹوں کو قرار واقع سزا دی جائے، ہماری صفوں میں گھسنے والے بھیڑیوں کو پولیس بےنقاب کرے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس کی جانب سے رینجرز چوکی کو آگ لگانے والے باپ بیٹے کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتارملزم عبدالحمید نے اپنے جُرم پرمعافی مانگ لی ہے۔

ملزم عبدالحمید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کے اکسانے پر رینجرز کی چوکی کو آگ لگائی اور آرمی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف نعرے بازی کی جب کہ ویڈیو ان کے بیٹے نے بنائی تھی اور ان کے کہپنے پر وائرل بھی کی تھی۔

karachi

Sindh Police

PTI protest

Imran Khan Arrest

aftab siddiqui