Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے والے پی ٹی آئی رہنما کو گرفتاری سے بچانے والا ایس ایچ او پکڑا گیا

ایس ایچ او تھانا گلبرگ کے خلاف ایف آئی ار درج
شائع 15 مئ 2023 11:24am

لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش پر ایس ایچ او گرفتار ہوگیا۔

9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے احتجاج اور مظاہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا، فوجی تنصیبات کے ساتھ ساتھ پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت کو بھی جلا کر خاکستر کردیا گیا۔

پشاور میں ایک ایس ایچ او کو گرفتار کیا گیا ہے کہ جو کارکنان کو لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ کے لئے ورکرز کو اکسانے والے پی ٹی آئی رہنما کی پشت پناہی کرتا رہا اور اسے گرفتاری سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی۔

پشاور کے تھانہ گلبرگ کے ایس ایچ او فواد علی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او گلبرگ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے ملک واجد کے ساتھ رابطے میں ملوث پایا گیا۔

مقدمے کے متن میں ہے کہ ملک واجد کا کارکنان کو لوٹ مار گھیراؤ جلاؤ کے لئے ورکرز کو اکسانے میں اہم کردار تھا، اور ایس ایچ او فواد علی ورکرز کو اکسانے والے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے کو گرفتاری سے بچانے کے لئے فونز بند کرنے کا کہتا رہا۔

مقدمے کے مطابق ایس ایچ او فواد علی سابق ایم پی اے ملک واجد کو دیگر معلومات دینے میں بھی ملوث پایا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او فواد علی کے خلاف سب انسپکٹر حسن علی کی مدعیت میں تھانا گلبرگ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ایس ایچ او تھانہ گلبرگ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

pti

PTI protest

Politics May 15 2023