Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نیو کراچی، صبا سنیما کے قریب فائرنگ بچے سمیت 3 افراد زخمی

فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کے دوران پیش آیا
شائع 15 مئ 2023 09:03am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

نیو کراچی میں صبا سینما کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا جس سے بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمی وکی نامی شخص،61 سالہ خاتون اوربچہ ایک ہی گلی میں موجود تھے۔

زخمی خاتون گھر کے باہر دُکان چلاتی ہیں جبکہ دوسرا شخص پرچون کی دکان پر موجود تھا، زخمی بچہ تندور کی دُکان سے روٹی خرید رہا تھا۔

پولیس نے دعوی کیا کہ علاقے میں واردات کے بعد ڈاکو فرارہورہے تھے گلی میں موجود توحید نامی شخص نے ڈاکو پرفائرنگ کردی، شبہ ہے توحید نامی شخص کی فائرنگ سے تینوں افرادزخمی ہوئے۔

karachi

Karachi Firing