Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان

پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر جنوری میں آسٹریلیا جا کر کھیلے گی
شائع 14 مئ 2023 05:53pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ قومی ٹیم رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا جائے گی

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا میں میزبان ٹیم کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

سیریز بینو قادر ٹرافی کے نام سے کھیلی جائے گی جو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوگی۔ تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دسمبر جنوری میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کھیلی جائے گی۔ میچز پرتھ۔، میلبرن اور سڈنی میں منعقد کیے جائیں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا ۔ دوسرا ٹیسٹ باکسنگ ڈے کی مناسبت سے 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں کھیلا جائےگا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری 2024 کو سڈنی میں ہوگا۔

PCB

Pakistan Cricket Team

australian cricket team

ACB