Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی کی ہنگامہ آرائی کے منصوبہ سازوں کو کٹہرے میں لائیں گے، آرمی چیف

سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلح افواج کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، جنرل عاصم منیر
اپ ڈیٹ 14 مئ 2023 02:13pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے متنبہ کیا ہے کہ اب تنصیبات پر حملوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا۔ جہاں انھیں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے لئے کی جانے والی کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کور کے افسران سے خطاب کیا اور کہا کہ ہم امن اور استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ امن کو سبوتاژ کرنے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے منصوبہ سازوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ اب تنصیبات پر حملوں اور توڑ پھوڑ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلح افواج کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، منصوبہ سازوں، اکسانے والوں اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے انفارمیشن وار فیئر اور غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دشمن عناصر کی جانب سے مسلح افواج کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے، عوام کے تعاون سے ایسی مذموم کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

PDM

ISPR

PTI protest

Army Chief General Asim Munir

ٰImran Khan