Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کچھ بھی کریں انہیں عام معافی حاصل ہے، شرجیل میمن

پریس کانفرنس پرتوہین عدالت میں بلایا گیا تو نہیں جاؤں گا، صوبائی وزیر
شائع 13 مئ 2023 04:14pm
اسکرین/ آج نیوز
اسکرین/ آج نیوز

صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کچھ بھی کریں انہیں عام معافی حاصل ہے، کچھ لوگ اپنی اخلاقی اقدار بھلا بیٹھے ہیں اس پریس کانفرنس پرتوہین عدالت میں بلایا گیا تونہیں جاؤں گا، جوکرنا ہے کرلیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارعدالت نےانوکھا حکم جاری کیا عمران خان کچھ بھی کریں،انہیں عام معافی حاصل ہےعمران خان دنیا کا ہرغیرآئینی وغیرقانونی کام کرسکتےہیں اور اس طرح کی ضمانتیں سب کیلئے لمحہ فکریہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالت سے ایسی ضمانتیں کسی کونہیں ملیں ایک ملک میں 2 قانون کیسے چل رہے ہیں عمران خان نےعدالت میں بیٹھ کر دھمکیاں دی، عمران خان نے کہا کہ اگر گرفتارکیا گیا تودوبارہ ری ایکشن دوں گا پورےپاکستان کویرغمال بنالیا گیا ہےاحاطہ عدالت میں بیٹھ کرکہاگیامجھےاغوا کیا گیا ہے۔

مزید کہا کہ عمران خان انتہائی خودغرض اورمطلبی انسان ہیں انہوں نے اپنے ساتھیوں،کارکنوں کی رہائی کامطالبہ نہیں کیا عمران خان نےاپنی اہلیہ،بہنوں،بچوں کواحتجاج کیلئے نہیں بلایا، غیرملکی جریدے کوانٹرویومیں ادارے کےسربراہ کے خلاف بات کی عمران خان پاکستان کے سب سے بڑے بلیک میلر ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان نے اداروں کے سربراہان کو دھمکیاں دیں ملک دشمنوں نے پی ٹی آئی کو فنڈز دیئے عمران خان ملک دشمن عناصرکے ایجنڈے پرعمل کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی اخلاقی اقدار بھلا بیٹھے ہیں اس پریس کانفرنس پرتوہین عدالت میں بلایا گیا تونہیں جاؤں گا جوکرنا ہے کرلیں، سپریم کورٹ میں پیش نہیں ہوں گا ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آمروں کےخلاف جدوجہد کی عمران خان کا مقصد ملک میں انارکی پھیلانا ہےعمران خان عدالتوں کے لاڈلے بنے ہوئے ہیں۔

پاکستان

PPP

Sharjeel Inam Memon

ٰImran Khan